ارنا کے مطابق کنٹینر کے نقل و حمل کی جہازرانی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے چیئرمین نے بتایا ہے کہ کنٹینر کے نقل وحمل کی کمپنی نے 20 مارچ 2024 کو شروع ہونے والے اختتام پذیر ایرانی سال کے دوران 19 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے ایرانی سال سے 1 لاکھ ٹی ای یو کنٹینر زیادہ نقل وحمل کئے اور ایران کی جہازرانی میں کنٹینر کے نقل و حمل میں ریکارڈ آضافہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایران کی کنٹینر کے نقل و حمل کی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بھی بتایا ہے کہ گزشتہ پانچ برس میں پابندیوں کے باوجود کنٹینر کے نقل و حمل کی کارروائیوں میں قابل ملاحظہ اضافہ ہوا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ اس سال گزشتہ پانچ برس کے مقابلے میں ان سرگرمیوں میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
آپ کا تبصرہ